جمعرات 5 فروری 2026 - 19:07
معارف العلوم اسلامیہ کشمیر کے تحت جشنِ ولادتِ امام مہدیؑ /رہبرِ معظم سے تجدید عہد:امام مہدیؑ کا ظہور ایک ناقابلِ تردید قرآنی وعدہ، مقررین

حوزہ/معارف العلوم اسلامیہ جموں و کشمیر نے آل جموں و کشمیر شیعہ ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام مرکزی امام بارگاہ ہنجی ویرا، پٹن، ضلع بارہمولہ میں حضرت حجتُ اللہ بقیتُ اللہ امامِ زمانہؑ، قائمِ آلِ محمدؐ کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے ایک عظیم الشان دینی اجتماع منعقد کیا۔ اس روح پرور پروگرام میں سینکڑوں عقیدت مندوں نے شرکت کی، جن میں علماء، اساتذہ، سماجی کارکنان اور بڑی تعداد میں طلبہ شامل تھے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، معارف العلوم اسلامیہ جموں و کشمیر نے آل جموں و کشمیر شیعہ ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام مرکزی امام بارگاہ ہنجی ویرا، پٹن، ضلع بارہمولہ میں حضرت حجتُ اللہ بقیتُ اللہ امامِ زمانہؑ، قائمِ آلِ محمدؐ کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے ایک عظیم الشان دینی اجتماع منعقد کیا۔ اس روح پرور پروگرام میں سینکڑوں عقیدت مندوں نے شرکت کی، جن میں علماء، اساتذہ، سماجی کارکنان اور بڑی تعداد میں طلبہ شامل تھے۔

معارف العلوم اسلامیہ کشمیر کے تحت جشنِ ولادتِ امام مہدیؑ /رہبرِ معظم سے تجدید عہد:امام مہدیؑ کا ظہور ایک ناقابلِ تردید قرآنی وعدہ، مقررین

اس اجتماع میں معارف العلوم اسلامیہ سے وابستہ مختلف مدارس کے طلبہ و اساتذہ کے علاوہ آل جموں و کشمیر شیعہ ایسوسی ایشن کے مرکزی و ضلعی عہدیداران، زون بارہمولہ اور زون بیروہ کے اراکین نے بھی بھرپور شرکت کی۔ پروگرام کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کے بعد نعت و منقبت پیش کی گئی۔

مکمل تصاویر دیکھیں:

معارف العلوم اسلامیہ کشمیر کے تحت عظیم الشان جشنِ ولادتِ امام مہدیؑ /رہبرِ معظم سے تجدید عہد

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین معارف العلوم اسلامیہ جموں و کشمیر شیخ ذاکر نے حضرت امام مہدیؑ کی ذات، ان کے مقام اور اسلامی عقیدے میں ان کی اہمیت پر مفصل روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ امام مہدیؑ وہ موعود منجی ہیں جن کے ظہور سے دنیا میں عدل، انصاف، امن اور مساوات کا قیام عمل میں آئے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ امامؑ کے ظہور کے بعد ظلم، جبر اور استحصال پر مبنی نظام کا خاتمہ ہوگا اور مظلوموں کو ان کا حق دلایا جائے گا۔

معارف العلوم اسلامیہ کشمیر کے تحت جشنِ ولادتِ امام مہدیؑ /رہبرِ معظم سے تجدید عہد:امام مہدیؑ کا ظہور ایک ناقابلِ تردید قرآنی وعدہ، مقررین

علمائے کرام نے اپنے خطابات میں عقیدۂ مہدویت کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ امام مہدیؑ کا ظہور ایک ناقابلِ تردید قرآنی وعدہ ہے۔ امامؑ کا پردۂ غیب میں ہونا عین حکمتِ الٰہی کے مطابق ہے اور دنیا میں عدل و انصاف کے قیام کا وعدہ ظہورِ امامؑ سے وابستہ ہے۔

پروگرام کے دوران بچوں نے قائد انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کی تصاویر اپنے ہاتھوں میں اُٹھا رکھی تھیں، جو اتحاد، بیداری اور فکری وابستگی کی علامت تھا۔

معارف العلوم اسلامیہ کشمیر کے تحت جشنِ ولادتِ امام مہدیؑ /رہبرِ معظم سے تجدید عہد:امام مہدیؑ کا ظہور ایک ناقابلِ تردید قرآنی وعدہ، مقررین

آخر میں عالمِ اسلام، ملک و ملت کے امن، اتحاد اور بھائی چارے کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں اور پروگرام کا اختتام ہوا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha